اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزراء خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کی معاون کے درمیان آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات ہوئے۔ ایران کے وزراء خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے ان مذاکرات میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کی معاون ھلگا اشمیتھ کے ساتھ جامع جوہری سمجھوتے کے متن کی تدوین کے حوالے سے بات چیت کی۔ رپورٹ کے مطابق کیتھرین اشٹن کے ترجمان مائیکل مین نے جمعہ کو ویانا میں اعلان کیا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ نے گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ملکوں کے وزراء خارجہ کو دعوت دی ہےکہ وہ اتوار کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں۔ ادھر برطانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس ملک کے وزیر خارجہ ویلم ھیگ ویانا میں اتوار کو ہونے والے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشتاینمائر بھی ویانا میں اتوار کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے آسٹریا جائيں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲